مہر خبرسان ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے دو پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ہے۔ یہ واقعہ لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں پیش آیا جہاں کانسٹبل محمد آصف اور مبشر چناب پلی کے پولیس ناکے پر تعینات تھے۔پولیس اہلکاروں نے موٹر سائیکل سوار تین افراد کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر انہوں نے فائرنگ شروع کردی۔دونوں اہلکار فائرنگ کے باعث شدید زخمی ہوگئے اور انہیں جناح ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔اقبال ٹاؤن ڈویژن کے ایس پی آپریشنز ڈاکٹر محمد اقبال کے مطابق پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر حملہ آوروں کو گرفتار کرنے کے لیے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 18 فروری 2016 - 00:08
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے دو پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ہے۔