مہر خبررساں ایجنسی نے سی بی ایس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے عراق پر فوجی کارروائی کو ایک بڑی غلط قرار دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز سی بی ایس ٹیلی ویژن پر ایک مباحثے کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے 9 الیون کے بعد عراق میں امریکی فوجی کارروائی کو ایک بہت بڑی غلطی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ جارج بش نے ایک غلطی کی ہے ، ہم سب غلطیاں کرتے ہیں لیکن یہ ایک بڑی غلط تھی کیونکہ ہمیں یہ بتایا گیا کہ عراق کے پاس بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار ہیں جبکہ یہ بات جھوٹ تھی۔
انہوں نے جارج بش کے دور کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ 11 ستمبر کے حملوں کو روکنے میں ناکام رہے۔ ان حملوں میں میرے کئی قریبی دوست مارے گئے۔ مباحثے کے دوران جارج بش کے بھائی جیب بش مشتعل ہوگئے اور انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو بیمار اور تھکا ہوا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ ان کے خاندان پر حملے کررہے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 14 فروری 2016 - 21:21
امریکہ کی ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے عراق پر فوجی کارروائی کو ایک بڑی غلط قرار دیا ہے۔