بھارتی وزير داخلہ نے پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس سدھرنے کے لئے ابھی وقت ہے ورنہ بگڑنے والوں کو ہمارے فوجی اچھی طرح سدھارنا جانتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی وزير داخلہ نے پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس سدھرنے کے لئے ابھی وقت ہے ورنہ بگڑنے والوں کو ہمارے فوجی اچھی طرح سدھارنا جانتے ہیں۔ بھارتی ذرائع کے مطابق نیپال سے ملحق ضلع سدھارتھ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجناتھ سنگھ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ہم ہمیشہ بہتر تعلقات کے حامی رہے ہیں مگر سرحد پار سے ملک میں دہشت گردی کو فروغ دینے کی کارروائی مسلسل جاری ہے۔ ہم ایک بار پھر انہیں سدھرنے کا موقع دینا چاہتے ہیں ورنہ بگڑنے والوں کو بہتر بنانا ہمارے فوجیوں کو اچھی طرح آتا ہے۔

اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے راجنا تھ سنگھ نے کہا کہ ڈیوڈ ہیڈلی کی طرف سے ممبئی حملوں میں پاکستان کے ملوث ہونے کے انکشافات کے بعد پاکستان مکمل بے نقاب ہوگیا ہے۔ اسے فوری طور پر ممبئی حملوں کے ذمہ داران کیخلاف کارروائی کرنا ہو گی۔