یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی آئندہ موسم بہار میں اسلامی جمہوریہ ایران کا دورہ کریں گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایٹارٹاس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی آئندہ موسم بہار میں اسلامی جمہوریہ ایران کا دورہ کریں گی۔ موگرینی نے مونیخ میں اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ یورپی یونین کمیشن کے نمائندوں کے ہمراہ آئندہ موسم بہار میں ایران کا دورہ کریں گی۔ موگرینی اس سفر میں ایران اور یورپ کے درمیان تعلقات کے فروغ اورگروپ 1+5 اور ایران کےدرمیان  ایٹمی معاہدے کے نفاذ کے بارے میں ایرانی حکام کے ساتھ گفتگو اور تبادلہ خیال کریں گی۔اطلاعات کے مطابق اسی سلسلے میں ایرانی وزیر خارجہ بھی 15 فروری کو برسلز روانہ وہں گے۔