مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سکرٹری جنرل بان کی مون نے وزیراعظم نواز شریف سے ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی ختم کروانے میں کردار ادا کرنے پر تاکیدکی ہے۔پاکستانی وزیراعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق بان کی مون نے نواز شریف کو کہا کہ ان کے دونوں ممالک سے اچھے تعلقات ہیں اور وہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات معمول پر لانے میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو اپنے حالیہ دورہ تہران اور ریاض کے حوالے سے آگاہ کیا جس کا مقصد تنازعے کا خاتمہ تھا۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کی جانب سے شیعہ عالم نمر باقر النمر کو بہیمانہ انداز میں شہید کرنے کے بعد تہران اور ریاض میں کشیدگی پیدا ہوگئی ہے ۔
اجراء کی تاریخ: 13 فروری 2016 - 06:55
اقوام متحدہ کے سکرٹری جنرل بان کی مون نے وزیراعظم نواز شریف سے ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی ختم کروانے میں کردار ادا کرنے پر تاکیدکی ہے۔