اجراء کی تاریخ: 12 فروری 2016 - 00:57

یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ اور یمنی فورسز نے الدود پہاڑی پر سعودی عرب کے فوجیوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے سعودیہ کے 20 فوجیوں کو جہنم میں بھیج دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ اور یمنی فورسز نے الدود پہاڑی پر سعودی عرب کے فوجیوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے سعودیہ کے 20 فوجیوں کو جہنم میں بھیج دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے فوجیوں نے جنگی جہازوں کی مدد سے الدود اسٹراٹیجک پہاڑی کو دوبارہ واپس لینے کی کوشش کی جسے انصار اللہ نے ناکام بناتے ہوئے سعودی عرب کے 20 فوجیوں کو فی النار کردیا۔ یمنی فوجی ذرائع کے مطابق انصار اللہ نے کمین لگا کر سعودی عرب کی تین فوجی گاڑيوں کو تباہ کردیا جس کے نتیجے میں 20 سعودی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔