مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے 12 دہشت گردوں کی سزا کی توثیق کردی۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل راحیل شریف نے فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے 12 دہشت گردوں کی سزا کی توثیق کردی جن کا تعلق وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیموں سے تھا جب کہ سزائے موت پانے والے دہشت گرد بنوں جیل توڑنے، مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث تھے جنہیں فوجی عدالتوں نے جرم ثابت ہونے پر سزائے موت کا حکم سنایا۔
اجراء کی تاریخ: 11 فروری 2016 - 18:31
پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے 12 دہشت گردوں کی سزا کی توثیق کردی۔