مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے تہران کے آزادی اسکوائر پر انقلاب اسلامی کی کامیابی کی 37 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک عظيم ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انقلاب اسلامی کے سائے میں ایرانی قوم نے خاطر خواہ ترقی اورپیشرفت حاصل کی ہے ایرانی قوم کسی بھی قسم کے دباؤ کے سامنے تسلیم نہیں ہوگي جوشخص ملک سے کسی خطرے کو دور کرے وہ انقلابی ہے۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ ہم مزاحمتی اور پائدار اقتصاد کے دائرے میں آباد اور سرافراز ایران بنائیں گے۔۔
صدر حسن روحانی نے اختلاف و تفرقہ کو قومی اور ملکی مفادات کے خلاف قراردیتے ہوئے کہا کہ آج سیاسی پارٹیوں اور سیاسی احزاب کے لئےدرست نہیں ہے کہ وہ ایکدوسرے کامقابلہ کریں بلکہ آج اتحاد اور یکجہتی کا دن ہے اور سبھی کو ملکر ایران کو آباد کرنا چاہیے۔
صدر حسن روحانی نے روس، چين اور یورپی ممالک کے ساتھ طویل مدت مشترکہ تعاون کے معاہدوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج دنیا سمجھ گئی ہے کہ ایرانی قوم کے خلاف اقتصادی پابندیاں عآئد کرنے سے کوئی فائدہ نہیں اور نہ ہی ایرانی قوم کو اقتصادی پابندیوں کے ذریعہ تسلیم کیا جاسکتا ہے۔
۔صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایرانی قوم کسی دباؤ کے سامنے نہ جھکی ہے اور نہ جھکے گی اور یہی وجہ ہے کہ آج تمام طاقتیں ایرانی قوم کی عظمت ، استقامت اور پائداری کے سامنے سر تعظيم جھکانے پر مجبور ہوگئی ہیں۔
صدر حسن روحانی نے کہا کہ حکومت اپنی تمام توانائیوں سے استفادہ کرتے ہوئے عوامی معیشت اور ملکی اقتصاد کو بہتر بنانے کی تلاش و کوشش کرےگی۔
صدر حسن روحانی نے ایرانی قوم کے خلاف ظالمانہ اقتصادی پابندیوں کی شکست کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج وہ تمام طاقتیں جو اقتصادی پابندیوں کے ذریعہ ایرانی قوم کو جھکانا چاہتی تھیں وہ خود ایرانی قوم کی عظمت اور پائداری کے سامنے جھک گئی ہیں
صدر نے کہا کہ ایرانی قوم امن پسند و صلح پسند ہے اور ایران علاقہ میں پائدار امن و صلح کا خواہاں ہے خطے میں غیر علاقائی طاقتیں بد امنی پھیلانا چاہتی ہیں علاقائی ممالک کو سامراجی طاقتوں کی گھناؤنی سازشوں سے ہوشیاررہنا چاہیے ۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایرانی قوم رہبر معظم انقلاب اسلامی کی ہدایات کے سائے میں ترقی اور پیشرفت کی شاہراہ پر گامزن رہےگی۔
صدر حسن روحانی نے کہا کہ حضرت امام خمینی (رہ) نے اسلامی آداب و اسلامی اخلاق کے ذریعہ لوگوں کے دلوں میں جگہ پیدا کی اور اسلام کا پیغام بھی محبت، اخلاق اور مہربانی پر مشتمل ہے۔صدر حسن روحانی نے ایران پر امریکی تسلط ک طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم نے 37 سال قبل انقلاب اسلامی کے ذریعہ امریکہ کے تسلط کو ملک سے ختم کردیا اور انقلاب اسلامی نے ایرانی قوم کو عزت و عظمت عطا کی آج ایرانی قوم اپنے اسلامی انقلاب کی دل و جاں سے حفاظت کرنے کے لئے تیار ہے اور اس سلسلے میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرےگی۔