مہر خبررساں ایجنسی نے دنیا نیوز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں امریکی ڈرون حملے میں پانچ دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق زخمیوں میں باچا خان یونیورسٹی حملے کا ماسٹر مائنڈ عمر منصور عرف نرے بھی شامل ہے جبکہ اس کے بیٹے حمید منصور سمیت پانچ دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ننگر ہار میں ایک گھر کو نشانہ بنایا گیا ۔اس گھر میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع تھی۔
اجراء کی تاریخ: 9 فروری 2016 - 09:07
افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں امریکی ڈرون حملے میں پانچ دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔