اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے گروپ 1+5 اور ایران کے درمیان ایٹمی مذاکرات کو کامیاب بنانے کے سلسلے میں ایرانی وزير خارجہ محمد جواد ظریف ، وزیر دفاع جنرل دھقان اور ایرانی ایٹمی ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی کو نشان لیاقت و شجاعت عطا کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں ایران کے ایٹمی ادارے کے شہداء کے اہلخانہ اور ایٹمی مذاکرات کے بہادروں اور دلیروں ( ایرانی وزير خارجہ محمد جواد ظریف ، جوہری ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی اور ایرانی وزير دفاع جنرل دھقان ) کے اعزاز میں شاندار تقریب منعقد ہوئی جس میں صدر حسن روحانی نے گروپ 1+5 اور ایران کے درمیان ایٹمی مذاکرات کو کامیاب بنانے کے سلسلے میں ایرانی وزير خارجہ محمد جواد ظریف ، وزیر دفاع جنرل دھقان اور ایرانی ایٹمی ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی کو نشان لیاقت و شجاعت عطا کیا ہے صدر حسن روحانی نے جوہری ادارے کے شہداء مسعود علی محمدی ، مجید شہریاری ، داریوش رضائی ، مصطفی احمدی روشن اور رضا قشقائی کے اہلخانہ کی بھی ہدایا اور انعامات  سے نوازا اور شہداء کے اہلخانہ کی تعظيم و تکریم کی۔