مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ایک بار پھر پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم جمہوری حکومت نہیں بلکہ بادشاہتی راج کرتے ہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے مسئلے کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، نوازشریف اگرمسئلے کو صحیح طرح ہینڈل کرتے تو آج یہ نقصان نہ ہوتا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کا معاملہ پارلیمنٹ میں آتا تو ڈیڈ لاک ہی نہ ہوتا، ڈیڈ لاک نواز حکومت کی وجہ سے پیدا ہوا ہے لہذا اب مسئلہ حل کرنا بھی ان کی ہی ذمہ داری ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف کے تمام ترقیاتی منصوبے ذاتی مفادات پر مبنی ہیں اور ذاتی مفادات کو قومی مفادات پر ترجیح دی جارہی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 7 فروری 2016 - 12:35
پاکستان میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ایک بار پھر پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم جمہوری حکومت نہیں بلکہ بادشاہتی راج کرتے ہیں۔