روس کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ روس کی دفاعی طاقت کو کمزور کرنے کی تلاش و کوشش کررہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے نائب وزير خارجہ ریابکوف نے ریانووسٹی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ روس کی دفاعی طاقت کو کمزور کرنے کی تلاش و کوشش کررہا ہے اور روس کے خلاف معمولی معمولی باتوں پر اقتصادی پابندی اس کا واضح ثبوت ہے۔ روسی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ ایٹمی ہتھیاروں کی کمی کے نئے اسٹارٹ معاہدے پر بات چیت ممکن نہیں  کیونکہ روس نے پہلے ہی ایٹمی ہتھیاروں کی کمی پر عمل درآمد کردیا ہے۔