مہر خبررساں ایجنسی نے میڈن ایسٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی کانگرس کے تین ارکان نے اسلامی جمہوریہ ایران کے دورے کی درخواست کی ہے ان تینوں ارکان کا تعلق ریپبلکن پارٹی سے ہے اور یہ تینوں ارکان ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان ہونے والے ایٹمی معاہدے کے خلاف تھے۔اطلاعات کے مطابق امریکی کانگرس کے نمائندوں نے جمعرات کو ویزا کی درخواست دینے کے ساتھ ایران کے اعلی حکام سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ انھیں ویزا صادر کرنے کی سہولت فراہم کریں ۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق 3 ریپبلکن ارکان مائیک پومپیو، لی زیلڈن اور فرینک لوبینڈو نے ایران کے پارلیمانی انتخابات کا قریب سے مشاہدہ کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 5 فروری 2016 - 19:37
امریکی کانگرس کے تین ارکان نے اسلامی جمہوریہ ایران کے دورے کی درخواست کی ہے ان تینوں ارکان کا تعلق ریپبلکن پارٹی سے ہے اور یہ تینوں ارکان ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان ہونے والے ایٹمی معاہدے کے خلاف تھے۔