مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے وزیر دفاع نے شام کی سرحد کے قریب ترکی کی مجرمانہ اور مخفیانہ حرکتوں پر شدید انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے روس شام میں ترکی کی فوجی موجودگی کو برداشت نہیں کرےگا۔
روسی حکومت نے داعش کا مقابلہ کرنے کے بہانے سے ترک فوج کی شامی سرحد میں داخل ہونے کی مخالفت کی ہے ترکی اور سعودی عرب داعش کا مقابلہ کرنے کے بہانے سے شام میں اپنے فوجی بھیجنے کا منصوبہ بنارہے ہیں۔ روسی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ بہت سے ترک فوجی داعش دہشت گردوں کے ہمراہ شامی فوج سے لڑ رہے ہیں۔ روسی وزیر دفاع نے کہا کہ ترکی شام کی سرحد کے قریب خفیہ اور مجرمانہ حرکتوں میں مصروف ہے جس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔