پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ وہابی دہشت گردوں کا کوئی ملک اور مذہب نہیں ، دہشت گرد لامذہب ہیں اور پاکستان عالمی سطح پر انسانی بہتری کے لئے کام کرتا رہے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ وہابی دہشت گردوں کا کوئی ملک اور مذہب نہیں ، دہشت گرد لامذہب ہیں اور پاکستان عالمی سطح پر انسانی بہتری کے لئے کام کرتا رہے گا۔ جنرل راحیل شریف نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کی شاندار کامیابیوں کے بعد کئی دوست ممالک نے بھی اپنے فوجیوں کی تربیت کی درخواست کی ہے ۔ انسانیت کی بہتری کے لئے پاکستان اپنے تجربات سے دنیا کے تمام ممالک کو مستفید کرنے لئے ہر وقت تیار ہے ۔ یہ مشقیں خطے میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے کارآمد ثابت ہوں گی اور سری لنکا اور مالدیپ سے تعلقات میں اضافے کا سبب بنیں گی ۔ واضح رہے کہ پاکستان کے ہزاروں وہابی دہشت گرد اسو قت یمن اور شام میں القاعدہ اور داعش دہشت گردوں کے ہمراہ یمنی اور شامی فوجیوں سے لڑ رہے ہیں۔ پاکستان میں سرگرم وہابی دہشت گرد پاکستانی فوج کے علاوہ یمنی اور شامی فوجوں سے بھی لڑ رہے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق یمن اور شام میں لڑنے والے پاکستانی وہابیوں کو  سعودی عرب بقااعدہ تنخواہ بھی فراہم کررہا ہے۔