مصر نے روس کے تعاون سے ملک کے شمالی شہر الضبعہ میں ایٹمی پاور پلانٹ تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے انٹر فیکس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر نے روس کے تعاون سے ملک کے شمالی شہر الضبعہ میں ایٹمی پاور پلانٹ تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مصر اور روس نے نے ایک معاہدہ کیا ہے جس کے تحت روس مصر کے شمالی شہر الضبعہ میں ایٹمی پاور پلانٹ تعمیر کرےگا۔ روسی  صنعت و تجارت کے وزیر ڈینس مانتوروف نے اعلان کیا ہے کہ روسی ارجینئر اور مشاورین عنقریب اس پراجیکٹ پر کام شروع کردیں گے۔