مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نائجیریا میں وہابی دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے حملے میں کم سے کم 65 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق حملے کے دوران خودکش بمباروں، دھماکہ خیز مواد اور بندوقوں کا استعمال کیا گیا۔ فوجی ترجمان کرنل مصطفیٰ انکاس کے مطابق دہشت گردوں نے میدوگوری سے تقریباً پانچ کلو میٹر دور دیلوری برادری کو نشانہ بنایا۔ فوجی ترجمان نے کہا کہ وہابی دہشت گرد گاؤں میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر سوار ہوکر آئے اور فائرنگ شروع کردی اور گھر نذر آتش کرنے لگے۔ فوجی ترجمان کے مطابق تین خاتون خودکش بمباروں نے راستہ روکے جانے پر خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا لیا۔
اجراء کی تاریخ: 1 فروری 2016 - 11:20
نائجیریا میں وہابی دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے حملے میں کم سے کم 65 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔