اجراء کی تاریخ: 31 جنوری 2016 - 11:39

پاکستان کے شہر کوئٹہ میں ہزار گنجی کے مقام پر سکیورٹی فورسز پر مسلح وہابی دہشت گردوں نے حملہ کردیا جوابی کارروائی میں 3 وہابی دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کوئٹہ میں ہزار گنجی کے مقام پر سکیورٹی فورسز پر مسلح وہابی دہشت گردوں  نے حملہ کردیا جوابی کارروائی میں  3 وہابی دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فوسز کا قافلہ کارروائی کے لیے جارہا تھا،جب ہزار گنجی کے مقام پر گھات میں بیٹھے وہابی دہشت گردوں نے انھیں نشانہ بنایا، جس کے بعد مزید نفری کو طلب کیا گیا، سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کےدرمیان تقریبا ایک گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ اس دوران 3 وہابی دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک سکیورٹی اہلکار زخمی ہوا ،شدت پسندوں کے قبضے سے دیسی ساختہ بم برآمد، ہینڈ گرینیڈ اور 3 پستول برآمد کر لیے گئے۔