بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کا کہنا ہے کہ پاک بھارت خارجہ سیکریٹری رابطے میں ہیں اور باہمی رضامندی سے ملاقات کی تاریخ طے کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کا کہنا ہے کہ پاک بھارت خارجہ سیکریٹری رابطے میں ہیں اور باہمی رضامندی سے ملاقات کی تاریخ طے کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اجمیر میں خواجہ معین الدین چشتی ؒکے مزار پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالباسط کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے خارجہ سیکریٹری مستقبل قریب میں مذاکرات جاری رکھنے پر متفق ہوگئے تھے اور اب باہمی رضامندی سے ملاقات کی تاریخ طے کرنے پر بات چیت ہو رہی ہے۔