مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی صدر پرناب مکھرجی نے کہا ہے کہ بابری مسجد شہید کر کے مسلمانوں کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی گئی جس پر تمام بھارتیوں کے سر شرم سے جھک جانے چاہییں۔ انہوں نے 1984 میں ایودھیا میں رام جنم بھومی مندر کھولنے کے فیصلے کو بھی غلط فیصلہ قراردیا ۔بابری مسجد کی شہادت اور رام مندر کے معاملے پر بھارتی صدر پرناب مکھر جی نے ٗ اپنی نئی کتاب دی ٹربولینٹ ایئرز میں لکھا کہ بابری مسجد شہید کرکے مسلمانوں کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی گئی جس پر تما م بھارتیوں کے سر شرم سے جھک جانے چاہیے ۔انہوں نے بابری مسجد کی شہادت کو اْس وقت کے وزیر اعظم نرسمہا راؤ کی سب سے بڑی غلطی اور ناکامی قرار دیا ۔ پرناب مکھر جی کے مطابق نرسمہا راؤ کو بابری مسجد کی شہادت روکنے کے لیے مختلف پارٹیوں کے سینئر سیاستدانوں سے گفتگو کرنی چاہیے تھی ۔پرناب مکھر جی کے مطابق 1986 میں ایودھیا میں رام جنم بھومی مندر کھولنا غلط فیصلہ تھا جس سے گریز کرنا چاہیے تھا ،رام جنم بھومی مندر کھولنے ہی کی تحریک تھی جس کی وجہ سے بابری مسجد کو شہید کر دیا گیا تھا ۔
اجراء کی تاریخ: 29 جنوری 2016 - 17:11
بھارتی صدر پرناب مکھرجی نے کہا ہے کہ بابری مسجد شہید کر کے مسلمانوں کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی گئی جس پر تمام بھارتیوں کے سر شرم سے جھک جانے چاہییں۔