پاکستان نےباچا خان یونیورسٹی حملےکیلئے افغان سرزمین استعمال ہونے پر افغانستان سے احتجاج کیا ہے۔ اس حوالے سے افغان ناظم الامور سید عبدالناصر کو دفترخارجہ طلب کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نےباچا خان یونیورسٹی حملےکیلئے افغان سرزمین استعمال ہونے پر افغانستان سے احتجاج کیا ہے۔ اس حوالے سے افغان ناظم الامور سید عبدالناصر کو دفترخارجہ طلب کیا گیا ہے۔ پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق افغان ناظم الامور سید عبدالناصر سے باچا خان یونیورسٹی حملےکیلئے افغان سرزمین استعمال ہونے پر احتجاج کیا گیا، افغان ناظم الامور سےکہا گیا کہ تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ دہشت گردوں کے ہینڈلر افغان سرزمین سے ہدایات دے رہے تھے، دہشت گردوں نے افغان مواصلاتی نظام اور نیٹ ورک بھی استعمال کیا۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق حملے سے متعلق تحقیقات افغانستان سے شیئر کی گئیں اور افغان حکومت سے حملے کے مجرموں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا گیا۔