اٹلی کے وزير اعظم نے صدر روحانی کے ساتھ ملاقات میں اسلامی جمہوریہ ایران کو علاقہ کا اہم اور مؤثرملک قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عنقریب ایران کا دورہ کریں گے۔

مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اٹلی کے وزير اعظم منٹریلا نے ایرانی صدر حسن روحانی کے ساتھ ملاقات میں اسلامی جمہوریہ ایران کو علاقہ کا اہم اور مؤثرملک قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عنقریب ایران کا دورہ کریں گے۔ اٹلی کے وزیر اعظم نے ایران اور اٹلی کے باہمی تعلقات کو دوستانہ اور قدیمی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان مشترکہ اقدام کے بعد دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، سیاسی اور ثقافتی شعبوں میں نئے باب کا آغاز ہوگیا ہے۔ ایران علاقہ کا اہم اور ذمہ دار ملک ہے جو ترقی اور پیشرفت کی سمت گامزن ہے۔ اٹلی ایران کے ساتھ صرف اقتصادی تعللقات کا خواہاں نہیں بلکہ تمام شعبوں مین تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

ایرانی صدر نے بھی اس ملاقات میں کہا کہ ایران اٹلی کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے ایران علاقہ میں اور عالمی سطح پر امن و ثبات کا خواہاں ہے اور ایران دہشت گردی کے خلاف زبانی کارروائی کے بجائے عملی کارروائی پر یقین رکھتا ہے۔  انھوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو مال و دولت اور جنگی سآز و سامان اوروسائل فراہم کرنے والوں کے خلاف جب تک کارروائی نہیں ہوتی تب تک دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں کامیابی ممکن نہیں۔ صدر حسن روحانی اٹلی کے دورہ مکمل کرکے فرانس روانہ ہوجائیں گے۔