مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کی ریاست تامل ناڈو میں میڈیکل کی تین طالبات کی نعشیں برآمد ہوئی ہے جبکہ ورثاء نے خود کشیوں کا ذمہ دار کالج انتظامیہ کو ٹھہرا دیا ہے۔ تامل ناڈو کے ویلو پورام ضلع میں میڈیکل کی تین طالبات کی نعشیں ایک کنوئیں سے ملی ہیں۔ پولیس کے مطابق طالبات ایس وی ایس میڈیکل کالج میں زیر تعلیم تھیں اور ان نعشوں کے پاس خود کشی کی تحریر بھی ملی جس میں انہوں نے کالج انتظامیہ کو اپنی موت کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔طالبات کے ورثا نے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے تاہم اس سے پہلے بھی حیدر آباد یونیورسٹی کے طالب علم نے انتطامیہ کے ناروا رویئے کے خلاف خود کشی کی تھی۔
اجراء کی تاریخ: 26 جنوری 2016 - 11:36
بھارت کی ریاست تامل ناڈو میں میڈیکل کی تین طالبات کی نعشیں برآمد ہوئی ہے جبکہ ورثاء نے خود کشیوں کا ذمہ دار کالج انتظامیہ کو ٹھہرا دیا ہے۔