مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کی عدالتوں نے دہشت گردی میں ملوث دہشت گردوں کو عبرت ناک سزائیں دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ چین نے قومی سطح کے ایک اہم اجلاس کے بعد جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملکی سلامتی، قومی سیاست، اقتصادی تحفظ اور معاشرتی استحکام کے لیے خطرہ بننے والے عناصرکے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا، عدالتیں دہشت گردی کے خلاف فعال کرداراداکریںگی۔ بیان میں کہا گیاکہ قتل، اغوا، خواتین اوربچوں کے حقوق کوپامال کرنے والے جرائم پر بھی سخت سزادی جائے گی تا کہ عوام میں تحفظ کا احساس مزید پختہ ہو سکے۔ بیان میں مزید کہاگیا کہ دہشت گردی کے خلاف نئے قوانین کی روشنی میں کرپٹ اوربد عنوان عناصر کے ساتھ آہنی انداز میں نمٹا جائے گا اور سخت سزائیں دی جائیں گی۔ عدالتی نظام کو بہتربنایاجائے گا۔
اجراء کی تاریخ: 25 جنوری 2016 - 16:12
چین کی عدالتوں نے دہشت گردی میں ملوث دہشت گردوں کو عبرت ناک سزائیں دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔