اجراء کی تاریخ: 25 جنوری 2016 - 15:54

ملائشیا کے وزیر اعظم نجیب رزاق نے کہا ہے کہ شام و عراق میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش ملائشیا کے لیے حقیقی خطرہ بن گئی ہے داعش نے ملائشیا کو حملے کی دھمکی دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ملائشیا کے وزیر اعظم نجیب رزاق نے کہا ہے کہ شام و عراق میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش ملائشیا کے لیے حقیقی خطرہ بن گئی ہے داعش نے ملائشیا کو حملے کی دھمکی دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق نجیب رزاق نے دہشت گردی کے حوالے سے کانفرنس میں خطاب کے دوران کہا کہ ملائشیا میں ویسے تو دہشت گردی کا بہت کم خطرہ ہے، لیکن اس کے باوجود ہم داعش کی اس دھمکی کو بہت سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں کیونکہ یہ ایسا چیلنج ہے جس سے دنیا بھر کو خطرہ ہے۔ داعش نے ایک ویڈیو میں ملائشیا پر حملے کی دھمکی دی ہے ۔ملائشیا پولیس کے انسداد دہشت گردی یونٹ کے ڈائریکٹر ایوب خان مائیدن پِچے کا کہنا تھا کہ ویڈیو سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک میں دہشت گرد زیادہ منظم ہوگئے ہیں۔