مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں عورت نے فیس بک والے دوست کو پانے کے لئے اپنے شوہر اور 4 سالہ بچے کو قتل کردیا. بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک عورت نے دوست کی محبت میں اندھی ہوکر ناصرف اپنے شوہر کو قتل کیا بلکہ 4 سالہ بچے کا گلہ گھونٹ کر مار دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے ضلع گورکھ پورکے قصبے شاہ پورمیں ارچنا اور اوم پرکاش کی شادی 2009 میں ہوئی تھی اور ان کا ایک 4 سالہ بچہ بھی تھا۔ ایک سال قبل ارچنا کی فیروز آباد کے رہنے والے اجے یادو سے فیس بک کے ذریعے دوستی ہوئی اور کچھ عرصے بعد اجے کا ارچنا کے گھر آناجانا شروع ہوگیا۔ دونوں کے درمیان اس قربت کا ارچنا کے شوہر کو علم نہیں تھا۔محبت کو پانے کے لئے اندھی ہوئی ارچنا اوراجے نے گھرسے بھاگنے کا منصوبہ بنایا اور20 جنوری کو دونوں نے مل کر ناصرف اوم پرکاش کو ہتھوڑوں کے وارکرکے ہلاک کیا بلکہ ارچنا نے اپنے 4 سالہ معصوم بچے کی بھی جان لے لی۔ شوہراور بیٹے کو قتل کرنے کے بعد دونوں بھاگ نکلے لیکن پولیس نے انہیں پکڑ لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کا گلا گھونٹا گیا جب کہ اوم پرکاش کے سرپرہتھوڑے سے واربھی کئے گئے ہیں۔ارچنا کے دوست اجے یادیو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعتراف جرم کرلیا ، اس کا کہنا ہے کہ شادی کی تجویزارچنا نے دی تھی اور دونوں کو اپنے راستے سے ہٹانے کا منصوبہ بھی اسی کا تھا ، اس نے تو ارچنا کی مدد کی تھی۔ذرائع کے مطابق غیر اخلاقی محبتوں اور نامحرم مردوں کے ساتھ رابطہ کا سرانجام ایسا ہی ہوتا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 23 جنوری 2016 - 15:16
بھارت میں عورت نے فیس بک والے دوست کو پانے کے لئے اپنے شوہر اور 4 سالہ بچے کو قتل کردیا۔