بھارت میں فرانسیسی قونصل خانےکو موصول ہونے والے دھمکی آمیزخط میں فرانسیسی صدرکےدورہ بھارت کےخلاف دھمکی دی گئی ہے۔فرانسیسی صدر بھارتی یوم جمہوریہ کی تقریبات میں شرکت کیلئے 24 جنوری کو بھارت پہنچیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں فرانسیسی قونصل خانےکو موصول ہونے والے دھمکی آمیزخط میں فرانسیسی صدرکےدورہ بھارت کےخلاف دھمکی دی گئی ہے۔فرانسیسی صدر بھارتی یوم جمہوریہ کی تقریبات میں شرکت کیلئے 24 جنوری کو بھارت پہنچیں گے۔ اطلاعات کے مطابق دھمکی بھرا خط چنئی سے بھیجا گیا ہے ،خط میں فرانسیسی صدر فرانسوا  اولاند کے بھارت کا دورہ کرنے پر دھمکی دی گئی ہے ، خط کا متن انگریزی میں درج ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ خط 11جنوری کو قونصل خانے میں بھیجا گیا،14 جنوری کو بنگلورپولیس نے کیس درج کر کے تفتیش شروع کی، فرانسیسی صدر فرانکوئس اولاند کو بھارتی یوم جمہوریہ پر خصوصی مہمان کی حیثیت سے دعوت دی گئی ہے۔