روسی وزارت صحت کے حکام کے مطابق روس میں سوائن فلو وائرس کی وجہ سے 17 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی وزارت صحت کے حکام کے مطابق روس میں سوائن فلو وائرس کی وجہ سے 17 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ہلاکتوں کا یہ سلسلہ گزشتہ ایک ماہ سے جاری ہے۔
 اطلاعات کے مطابق ’ایچ ون این ون‘ وائرس سے صرف ایک شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں 5افراد ہلاک ہوئے۔ روس کے اس دوسرے بڑے شہر میں گزشتہ 10روز کے دوران سوائن فلو سے متاثرہ 313 افراد اسپتال میں داخل کرائے گئے۔ ایک ماہ میں سوائن فلو سے ہلاکتوں کی تعداد 17 ہوگئی ہے۔