مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کابل میں پاکستان ،افغانستان ،امریکہ ،چین کے درمیان چار فریقی مذاکرات ہوئے ،افغان وزیر خارجہ نےتمام طالبان گروپس کو امن کیلیے مذاکرات کی پیش کش قبول کرنے پر زور دیا ہے۔ ،چار ملکوں کے نمائندے سخت سکیورٹی میں مذاکرات کیلئے کابل میں جمع ہوئے ۔ افغان وزیر خارجہ صلا ح الدین ربانی نے صدارتی محل میں اجلاس کی صدارت کی ،انہوں نے کہا کہ طالبان گروپس مذاکرات کی میز پر آئیں اور اختلافات سیاسی طور پر حل کریں ،انہوں نے امید ظاہر کی کہ چار فریقی رابطہ گروپ ،مذاکرات سے انکاری فریقین کو قائل کرلے گا۔
اجراء کی تاریخ: 18 جنوری 2016 - 17:59
کابل میں پاکستان ،افغانستان ،امریکہ ،چین کے درمیان چار فریقی مذاکرات ہوئے ،افغان وزیر خارجہ نےتمام طالبان گروپس کو امن کیلیے مذاکرات کی پیش کش قبول کرنے پر زور دیا ہے۔