پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نواب اکبر بگٹی قتل کیس میں سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف ، آفتاب احمد خان شیرپاؤ اور صوبائی وزیر داخلہ میر شعیب نوشیروانی کو کیس سے بری کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نواب اکبر بگٹی قتل کیس میں سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف ، آفتاب احمد خان شیرپاؤ اور صوبائی وزیر داخلہ میر شعیب نوشیروانی کو کیس سے بری کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج جان محمد گوہر نے اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت کی۔ ساڑھے تین سال تک زیرسماعت رہنے والے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے عدم شواہد پر مقدمے میں نامزد سابق صدر پرویز مشرف، سابق وفاقی وزیرداخلہ آفتاب شیرپاؤ اور سابق صوبائی وزیرداخلہ شعیب نوشیروانی کو بری کردیا ہے۔