مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے صوبہ عدن کے پولیس سربراہ شلال شائع کے گھر کے سامنے کار بم دھماکے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق یمن کے جنوبی شہرعدن میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک جب کہ 16 زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے بعد امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو فوراً قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں بیشتر زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ حکام کاکہنا ہے کہ دہشت گردوں نے دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی کو جنوبی شہرعدن کے سکیورٹی سربراہ کے گھر کے باہر دھماکے سے اڑادیا ادھر صوبہ مآرب میں سعودیدہشت گردوں سے وابستہ فوجی مرکز پر حملے کے نتیجے میں درجنوں سعودی مزدور ہلاک ہوگئے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 18 جنوری 2016 - 11:41
یمن کے صوبہ عدن میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے ہیں۔