اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف اور ایران کے ایٹمی ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی ایٹمی معاہدے کے بارے میں گفتگز کے لئے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا روانہ ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف اور ایران کے ایٹمی ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی ایٹمی معاہدے کے بارے میں گفتگو کے لئے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا روانہ ہوگئے ہیں۔ نائب وزير خارجہ سید عباس عراقچی، ایٹمی ادارے کے نائب سربراہ بہروز کمالوندی اور ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان جابر انصاری بھی اس سفر میں ایرانی وزیر خارجہ کے ہمراہ ہیں۔ آج  بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی ، ایران  اور گروپ 1+5 کے درمیان ہونے والے ایٹمی معاہدے کے بارے میں رپورٹ پیش کرےگی جس میں ایران کی طرف سے معاہدے پر عمل درآمد کی تائيد کی جائے گی۔

اس سے قبل امریکی وزارت خارجہ نے اعلان کیا تھا کہ ویانا میں امریکی وزير خارجہ جان کیری ، ایرانی وزير خارجہ محمد جواد ظریف اور یورپی یونین کی خآرجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی  ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں گفتگو اور تبادلہ خیال کریں گے۔