اجراء کی تاریخ: 14 جنوری 2016 - 18:19

یمن کےصوبہ تعز میں یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب سے منسلک 10 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کےصوبہ تعز میں یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب سے منسلک 10 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق صوبہ تعز کے العمری علاقہ میں سعودی دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا جبکہ یمنی فورسز نے سرحدی علاقہ نجران میں میں رجلا اور الشرفہ فوجی چیک پوسٹوں پر حملہ کرکے متعدد سعودی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کردیا ہے۔ ادھر یمن کے مختلف شہروں پر سعودی عرب کی مجرمانہ اور وحشیانہ بمباری کا سلسلہ بھی جاری ہے جس میں تین بچوں سمیت درجنوں افراد شہید ہوگئے ہیں۔