اجراء کی تاریخ: 14 جنوری 2016 - 17:11

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں پی آئی اے کے دفتر پرحملہ کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں پی آئی اے کے دفتر پرحملہ کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پی آئی اے کے دفتر پرحملہ بجرنگ دل کے کارکنوں نے کیا۔پی آئی اے کی انتظامیہ نے حملے کی تصدیق کی ہے، حملہ آوروں نے پاکستان مخالف نعرے لگائے، دفتر میں توڑ پھوڑ کی گئی،تاہم عملہ محفوظ ہے۔ پی آئی اے کا دفتر دہلی شہر کے وسط میں واقع ہے۔