ترک وزیراعظم داود اوغلو نے کہاہے کہ استنبول بم دھماکے میں ہلاک ہونے والے تمام افراد غیر ملکی سیاح تھے جن میں 9 سیاح جرمنی کے بھی شامل ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک وزیراعظم داود اوغلو نے کہاہے کہ استنبول بم دھماکے میں ہلاک ہونے والے تمام افراد غیر ملکی ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق استنبول بم دھماکے میں ہلاک ہونے والوں میں 9 جرمن سیاح بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ استنبول کے سیاحتی مقام سلطان احمد سکوائر پر دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 10 ہلاک جبکہ 15 افراد زخمی ہیں جن میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ حملے کی ذمہ داری داعش دہشت گرد تنظیم نے قبول کرلی ہے جسے پہلے ترکی کی بھر پور حمایت حاصل تھی اور ترکی داعش دہشت گرد  تنظیم کے اہلکاروں کو شام میں بشار اسد کی حکومت گرانے کے لئے استعمال کررہا تھا۔