پاکستان کے شہر پشاور میں اسپیشل پولیس یونٹ نے پشتہ خرہ کی موبائل پولیس وین پر حملے میں ملوث افغان طالبان دہشت گرد حمید اللہ کو بورڈ بس اسٹاپ سے گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر پشاور میں اسپیشل پولیس یونٹ نے پشتہ خرہ کی موبائل پولیس وین پر حملے میں ملوث افغان طالبان دہشت گرد حمید اللہ کو بورڈ بس اسٹاپ سے گرفتار کرلیا ہے۔ اسپیشل پولیس یونٹ کے مطابق خفیہ اطلاع پر بورڈ بس سٹاپ سے ملزم حمید عرف حمزاللہ ود عبداللہ سکنہ جلال آباد کو دھرلیا گیا اور اسے تفتیش کے لئے خفیہ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
دہشت گرد حمید اللہ نے گیارہ ستمبر2015 کو اکیڈمی ٹاؤن میں پشتہ خرہ پولیس کی موبائل وین پر حملہ کیا تھا جس میں کانسٹیبل اجمل خان ہلاک جبکہ اے ایس آئی جمال شاہ، ہیڈ کانسٹیبل طاہر اور کانسٹیبل شہزاد زخمی ہوگئے تھے.