مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان فورسز نے افغانستان کے شہر جلال آباد میں بڑی تباہی پھیلانے کا منصوبہ اس وقت ناکام بنا دیا جب فورسز نے جلال آباد کے ایک علاقے سے 6 خودکش حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا ۔ اطلاعات کے مطابق ان حملہ آوروں کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب ان کو حملہ کرنے والی جگہ پر لے جانے میں صرف دو گھنٹے رہ گئے تھے۔فورسز نے ان کے قبضے سے دس ڈیٹونیٹرز اور بارودی مواد بھی برآمد کیا ہے۔ بعض ڈرائ کے مطابق پاکستان میں دو سو ایسے کیمپ ہیں جہاں خود کش حملہ آوروں کو تیار کیا جاتا ہے اور ہر کیمپ میں کم سے کم 200 جوانوں کو تیار کیا جاتا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 11 جنوری 2016 - 23:04
افغان فورسز نے افغانستان کے شہر جلال آباد میں بڑی تباہی پھیلانے کا منصوبہ اس وقت ناکام بنا دیا جب فورسز نے جلال آباد کے ایک علاقے سے 6 خودکش حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا ۔