اجراء کی تاریخ: 11 جنوری 2016 - 14:34

جرمن حکام نے 200 فوجیوں کو لیبیا بھیجنے کے امکان پر غور شروع کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےجرمن جریدے " دی اشپیگل" کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمن حکام نے 200 فوجیوں کو لیبیا بھیجنے کے امکان پر غور شروع کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ فوجی لیبیا کی فوج کو تربیت دیں گےجس کا بنیادی مقصد لیبیا میں استحکام پیدا کرنا اور ملک میں داعش کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔
ذرائع کے مطابق جرمنی کے وزیر خارجہ فرانک والٹر شٹائن مائر نے روم میں لیبیا کے مسئلے سے متعلق کانفرنس کے دوران لیبیا کی فوج کو تربیت دینے کی تجویز پیش کی تھی۔