امریکی وہائٹ ہاؤس کے ترجمان جاش ارنسٹ نے کہا ہے کہ امریکہ نے سعودی عرب کو شیخ نمر کے قتل کے سنگین نتائج کے بارے میں پہلے متنبہ کیا تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وہائٹ ہاؤس کے ترجمان جاش ارنسٹ نے کہا ہے کہ امریکہ نے سعودی عرب کو شیخ نمر کے قتل کے سنگین نتائج کے بارے میں پہلے متنبہ کیا تھا۔

جاش ارنسٹ نے کہا کہ امریکہ نے سعودی عرب کو شیخ نمر کی شہادت کے سنگين نتائج کےبارے میں پہلے آگاہ کیا تھا لیکن سعودی عرب نے اس بات پر توجہ نہیں دی ۔ اس نے کہا کہ اب شام کے بارے میں کسی سیاسی حل تک پہنچنا مزید مشکل ہوجائے گا۔