عراقی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں سعودی عرب میں شیعہ ممتاز عالم دین آیت اللہ شیخ باقر النمر کے سعودی حکام کے ہاتھوں بہیمانہ اور مظلومانہ قتل کی شدید مذمت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں سعودی عرب میں شیعہ ممتاز عالم دین آیت اللہ شیخ باقر النمر کے سعودی حکام کے ہاتھوں بہیمانہ اور مظلومانہ قتل کی شدید مذمت کی ہے۔ عراقی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کا الزام شیخ نمر پر عائد ہی نہیں ہوسکتا کیونکہ ان کا شمارسعودی عرب کے سیاسی مخالفین میں ہوتا تھا اور وہ کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی میں کبھی نہ ملوث تھے اور نہ ان کے بارے میں ایسا تصور کیا جاسکتا ہے ۔آیت اللہ باقر نمر صرف آل سعود کے خلاف تھے و ایک پاک ، مؤمن اور موحد انسان تھے ۔عراقی وزارت خارجہ کے مطابق دہشت گردی کے الزامات داعش ، القاعدہ اور دوسری وہابی تنظیموں پر عائد ہوتے ہیں جو مسلح طور پر دہشت گردی میں ملوث ہیں اور جنھیں عالمی سطح پر دہشت گرد قراردیا گیا ہے شیخ نمر کے خلاف سعودی عرب کا دہشت گردی کا الزام بے بنیاد اور سعودی ہولناک جرائم چھپانے کی ایک ناکام کوشش کا حصہ ہے۔

لیبلز