مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہالینڈ نے آئندہ ششماہی کے لیے یورپی یونین کی صدارت سنبھال لی ۔اطلاعات کے مطابق ہالینڈ نے آئندہ ششماہی کے لیے یورپی یونین کی صدارت سنبھال لی ہے ۔ ہالینڈ کی سربراہی میں مہاجرین کا موضوع مرکزی اہمیت کا حامل رہے گا کیوں کہ یورپی یونین کی اٹھائیس رکن ریاستیں سرحدوں کی حفاظت کے لیے کسی ایک معاہدے تک پہنچنا چاہتی ہیں لیکن ان کے مابین اختلافات پائے جاتے ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق رواں برس یورپی یونین کے لیے امتحان کا سال ہے۔ یورپی یونین کی صدارت طے شدہ پروگرام کے مطابق چھ ماہ کے لیے رکن ممالک میں سے کسی ایک کو ملتی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 1 جنوری 2016 - 14:48
غیرملکی میڈیا کے مطابق ہالینڈ نے آئندہ ششماہی کے لیے یورپی یونین کی صدارت سنبھال لی ہے ۔