مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دبئی میں برج خلیفہ کے قریب ہوٹل میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ہوٹل کی 20 منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق دبئی میں برج خلیفہ کے قریب 63 منزلہ " دی ایڈریس ڈاؤن ٹاؤن" ہوٹل میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کی 20 منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق آگ لگنے سے عمارت کے گرد دھوئیں کے بادل چھاگئے اور آتشزدگی سے عمارت کا ایک حصہ مکمل طور پر جل چکا ہے، ریسکیو حکام نے آگ پر قابو پانے کے لیے کوششیں شروع کردی ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق نئے سال کے استقبال کے لیے ہوٹل پر آتش بازی کا انتظام کیا جارہا تھا جس کے باعث عمارت میں آگ لگنے کے امکان کو خارج نہیں کیا جاسکتا ہے جب کہ ہوٹل میں سال نو کی مناسبت سے سیاحوں کی بڑی تعداد ٹھہری ہوئی تھی جنہیں عمارت سے نکالنے کا سلسلہ جاری ہے۔
اجراء کی تاریخ: 1 جنوری 2016 - 00:20
دبئی میں برج خلیفہ کے قریب ہوٹل میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ہوٹل کی 20 منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔