اجراء کی تاریخ: 30 دسمبر 2015 - 23:30

شام کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں الرمادی شہر میں وہابی دہشت گردوں کی پسپائی اور عراقی فوج کی فتح پر عراقی حکومت ، عوام اور فوج کو مبارکباد پیش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں الرمادی شہر میں وہابی دہشت گردوں کی پسپائی اور عراقی فوج کی فتح  پر عراقی  حکومت ، عوام اور فوج کو مبارکباد پیش کی ہے۔

شامی وزارت خارجہ کے اہلکار نے کہا کہ عراق کے شہر الرمادی کی آزادی پر ہمیں فخر ہے اور ہم اس موقع پر عراقی حکومت، عوام اور عراقی فوج کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ شامی وزارت خارجہ کے مطابق وہابی دہشت گردوں کی شام اور عراق میں شکست یقینی ہے۔