مہر خبررساں ایجنسی المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی عوام کے خلاف سعودی عرب کی وحشیانہ و مجرمانہ فضائی بمباری اور بھیانک جرائم کا سلسلہ جاری ہے جبکہ جواب میں یمنی فورسز اور قبائل نے بھی جیزان میں سعودی فوجی ٹھکانوں پربیلسٹک میزائل داغا ہیں۔
اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے جنگی جہازوں نے یمن کے صوبہ عمران اور الجوف میں بمباری کی جس کے نتیجے میں درجنوں یمنی شہری شہید ہوگئے ہیں ۔ ادھر جوابی کارروائي میں یمنی فورسزنے جیزان کے علاقہ میں بیلسٹک میزائل سے سعودی فوجی ٹھکانے کو نشانہ بنایا جس میں متعدد سعودی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔