مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی فورسز نے الرمادی کو داعش دہشت گردوں سے آزاد کرالیا ہے جس کے بعد داعش دہشت گردوں نے الرمادی سے بھاگنے والے 30 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیاہے جن کی عمریں 16 سال سے کم بتائی جاتی ہیں۔
عراق کے صوبہ نینوا میں ایک مقامی اہلکار کے مطابق داعش دہشت گردوں نے الرمادی سے بھاگنے والے 16 سال سے کم عمر دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ان بچوں کو موصل کے قریب القیارہ علاقہ میں ہلاک کیا گیا ہے۔ مقامی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ داعش دہشت گردوں نےموصل سے سیکڑوں بچوں کو اغوا کیا اور انھیں فوجی تربیت دیکر جنگی علاقوں میں روانہ کیا داعش نے ان کم سن بچوں کو جنگ سے بھاگنے کے جرم میں ہلاک کیا ہے۔