مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آسٹریلیا کے علاقے جولیا کریک کے نزدیک سلفیورک ایسڈ سے بھری ٹرین کی 26 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ٹرین کی بوگیوں میں 2 لاکھ لیٹرز سلفیورک ایسڈ موجود تھا، بوگیاں الٹنے سے ڈیزل اور ایسڈ کی کچھ مقدار پٹریوں پر گر گئی۔ تین افراد معمولی زخمی ہو ئے ، بوگیوں کو ہٹانے کا کام جاری ہے۔