مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں بارشوں اور طوفان نے شمال مشرقی و مغربی ریاستوں میں تباہی مچادی جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 26 تک پہچ گئی ہے۔جب کہ کئی مکانات تباہ اورمتعدد علاقوں میں مواصلاتی نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ کی شمال مشرقی اور مغربی ریاستوں میں ہونے والی شدید بارشوں، طوفان اور طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں اب تک 26 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوچکے ہیں جب کہ طوفان کے باعث متاثرہ ریاستوں میں سیکڑوں مکانات سمیت سڑکیں اور مواصلاتی نظام مکمل طورپرتباہ ہوگیا۔ حکام کے مطابق طوفان کے نتیجے میں شمال مشرقی ریاست میں ایک چھوٹے ایئرپورٹ پرکئی جہاز تباہ ا ور متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ریاست مسی سپی کی بینٹن کاؤنٹی میں لاپتہ 2 افراد کی لاشیں مل گئی ہیں جس کے بعد مسی سپی میں آنے والے طوفان کے بعد سے ہلاکتوں کی تعداد 10 ہوگئی اور وہاں تیزہواؤں کی وجہ سے 400 سے زائد مکانات مکمل طورپرتباہ ہوچکے ہیں جب کہ 56 کے قریب افراد زخمی ہیں جنہیں مختلف اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے،ٹیکساس کے شہر ڈالاس میں طوفان کے باعث مختلف حادثات میں 8 افراد ہلاک ہوئے جب کہ ریاست ٹینیسی میں 6 ، آرکنساس اور الاباما میں ایک ایک ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 28 دسمبر 2015 - 13:21
امریکہ میں بارشوں اور طوفان نے شمال مشرقی و مغربی ریاستوں میں تباہی مچادی جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 26 تک پہچ گئی ہے۔