اجراء کی تاریخ: 26 دسمبر 2015 - 12:40

پاکستان کے قبائلی علاقے کرم ایجنسی میں وہابی دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کردیا سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 2 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقے کرم ایجنسی میں وہابی دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کردیا سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 2 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق کرم ایجنسی میں پاک افغان بارڈر پر پاکستانی سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر وہابی دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کر دیا. سکیورٹی فورسز کی بروقت اور بھرپور جوابی کاروائی کے نتیجے میں 2 وہابی دہشت گرد ہلاک جبکہ 5 زخمی ہو گئے.واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔ واضح رہے کہ کرم ایجنسی پاک افغان سرحد کے قریب واقع ایک انتہائی حساس علاقہ ہے جسے دہشت گردوں کا مضبوط گڑھ تصور کیا جاتا ہے۔