پاکستان کے شہر پشاور میں کرسمس کے موقع پر سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ تمام گرجا گھروں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر پشاور میں کرسمس کے موقع پر سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ تمام گرجا گھروں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق پشاورمیں کرسمس اوریوم قائد کے موقع پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئےگئے ہیں۔ پشاورکےکینٹ اور سٹی ایریا میں چھوٹے بڑے تمام گرجا گھروں پرپولیس نفری تعینات ہے۔
صبح سویرےکھوجی کتوں کی مدد سے تمام گرجا گھروں کو چیک کیاگیا ہے۔ جبکہ گرجا گھروں کی پرائیوٹ سکیورٹی بھی موجود رہے گی۔