مہر خبررساں ایجنسی نے العراقیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے الرمادی میں داعش کے خلاف کارروائی کی مرکزی کمانڈ کا دورہ کیا ہےعراقی فوجیں الرمادی سے 500 میٹر کے فاصلے پر پہنچ گئی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق عراقی وزير اعظم حیدر العبادی نے چین کے دورے کے بعد الرمادی میں داعش کے خلاف فوجی کارروائی کا قریب سے جائزہ لینے کے لئے مرکزی کامنڈ کا دورہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق الرمادی میں داعش دہشت گردوں نے عوامی ڈھال بنا رکھی ہے جس میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں جبکہ عراقی فوج بدریج عوام کو بچآتے ہوئے دہشت گردوں کی جانب بڑھ رہی ہے ادھر داعش کمانڈر نے اپنے دہشت گردوں سے کہا ہے کہ وہ عراقی فوج کی وردی پہن کر الرمادی میں عوام کا قتل عام کرکے اس کی ذمہ داری عراقی فوج پر ڈال دیں تاکہ عراق میں فرقہ وارانہ فسادات پھوٹ پڑیں لیکن عراقی حکومت اور عوام نے دہشت گردوں کی اس سازش کو برملا کردیا ہے۔